کراچی(اسٹاف رپورٹر)ترجمان بلاول ہاؤس سریندر ولاسائی نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے خراب آر ٹی ایس سے جنم لینے والے سلیکٹڈ حکمرانوں کا اخلاقیات پر لیکچر دینا بھونڈا مذاق ہے۔ یہ قوم کے لیے باعث حیرت ہے کہ صدر مملکت کے منصب پر بیٹھا شخص حکومت کا ترجمانی کرتا پھرے۔ ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف بیان پرردعمل دیتے ہوئے ترجمان بلاول ہاؤس نے کہا کہ عارف علوی نے ایوانِ صدر جیسے آئینی ادارے کو مذاق بنا دیا ہے۔