امریکہ صرف طاقت کی زبان سمجھتا ہے، ایران

470

ایران کی قدس فورس کے سربراہ نے کہا کہ مزاحمت نے ایران کو یہ سکھادیا ہے کہ وہ امریکہ کے ساتھ کس طرح بات کرے جو صرف اور صرف طاقت کی زبان جانتا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق تہران میں ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قدس فورس کمانڈر بریگیڈیئر جنرل اسماعیلی قانی کا کہنا تھا کہ اگر امریکہ کا حکمران ایک حکمت عملی سے چلنے والا باشعور حکمران ہوتا تو وہ اسطرح دھمکیاں نہیں دیتا۔

جنرل قانی نے بتایا کہ ان (امریکیوں) کو جو بھی خطرات لاحق ہیں وہ (ایران کے لئے) بہترین مواقع میں بدل گئے ہیں۔

انہوں نے جنوری 2020 میں بغداد میں امریکی دہشت گردانہ حملے میں شہید ہونے والے لیفٹیننٹ جنرل قاسم سلیمانی کا بھی حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کمانڈر سلیمانی پہلے دن سے سلامتی کے خواہاں تھے اور 10 سال تک وہ دنیا کے بڑے دہشت گردوں کے ساتھ جنگ ​​میں براہ راست شامل تھے۔