لاہور ہائی کورٹ نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں حمزہ شہباز کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں منی لانڈرنگ ریفرنس میں حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت پرسماعت ہوئی۔ سماعت جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس اسجد جاوید گھرال پر مشتمل بنچ نے کی۔
لاہور ہائی کورٹ کے 2 رکنی بنچ نے درخواست ضمانت پر ایک ایک کروڑ کے دو ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے حمزہ شہباز کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت مسترد کردی گئی تھی۔ لاہور ہائی کورٹ کے حکم کے بعد حمزہ شہباز کو نیب کی جانب سے 11 جون 2019ء کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔