اسلام آباد ( آن لائن) مرکزی سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز شازیہ مری نے کہا ہے کہ ملک کے ہر صوبے میں پی ٹی آئی انتشار کا شکار ہے۔اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی کے اسمبلی ارکان عمران خان کے فیصلوں سے اختلاف کر رہے ہیں، آمرانہ روش کی وجہہ سے پی ٹی آئی کے اندر عمران خان کے خلاف بغاوت ہے ، عمران خان بغاوت کو کچلنے کےلیے عدالت کا کندھا استعمال کر رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ دنیا میں جہاں جمہوریت مضبوط ہے،وہاں خفیہ ووٹ کا نظام ہے جس کو جمہوریت کی ابجد کا علم نہیں وہ جمہوریت کا سبق پڑھا رہے ہیں۔ شازیہ مری نے سوال اٹھایاکہ عمران نیازی بتائیں انہیں آئین سے کیا پرخاش ہے ،عمران خان اسمبلی میں آنے سے ایسے گھبراتے جیسے نالائق بچہ اسکول سے۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان لکھ کر رکھے سینیٹ میں شکست ان کا مقدر ہے۔