لاہورہائیکورٹ،حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت پر سماعت آج پھر ہوگی

165

لاہور (آن لائن) لاہور ہائیکورٹ میں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت پر سماعت آج تک کے لیے ملتوی کر دی ۔ لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر اور جسٹس اسجد جاوید گھرال پر مشتمل دو رکنی بینچ درخواست ضمانت پر سماعت کی ۔ دوران کیس کی سماعت حمزہ شہباز کے وکلا نے عدالت کو بتایا کہ نیب نے حمزہ شہباز کو آمدن سے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ کیس میں گیارہ جون 2019ءکو گرفتار کیا حمزہ شہباز کی گرفتاری کے چودہ ماہ ریفرنس اور سولہ ماہ بعد فرد جرم عائد کی گئی ریفرنس میں ایک سو دس گواہ ہیں جن میں سے صرف ابھی تک پانچ پر جرح مکمل ہوئی ہے احتساب عدالت نے سپریم کورٹ میں ٹرائل مکمل کرنے کے لئے کم از کم دس سے بارہ ماہ کی مدت درکار ہونے کی رپورٹ بھجوائی حمزہ شہباز پر کک بیک کمیشن یا کرپشن کے متعلق کوئی شہادت نہیں درخواست گزار کے خلاف منی لانڈرنگ کا بھی ثبوت نہیں دستور پاکستان کے تحت جرم ثابت ہونے تک ہر شخص بے قصور ہوتا ہے نیب کے آمدن سے زائد اثاثہ جات میں سولہ ملزمان شامل ہیں جس میں گیارہ کا ٹراِئل ہورہا ہے تمام ملزمان کے اپنے اپنے وکلاءہیں جس کی وجہ سے ٹرائل جلد ختم ہونے کا امکان نہیں کسی ملزم کو عرصہ دراز تک گرفتار رکھنا ٹرائل سے پہلے سزا دینے کے مترادف ہے عدالت سے استدعا ہے کہ حمزہ شہباز کی میرٹ اور ہارڈشپ بنیادوں پر درخواست ضمانت منظور کرنے کا حکم دے