پی ایس ایل ، پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی

240

کراچی ( نمائندہ جسارت ) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)2021ءکے چھٹے میچ میں پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو6 وکٹوں سے شکست دیدی۔ نیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں مشکل ہدف کے تعاقب میں امام الحق اور کامران اکمل نے ابتدائی دو اوورز میں 12 رنز بنائے تاہم یہ سلسلہ کامران اکمل کی جارحانہ بیٹنگ نے توڑ دیا اور شاہد آفریدی سمیت دیگر باو¿لرز کے خلاف چوکے اور چھکے مارے۔عثمان قادر نے کامران اکمل کی اننگز کو 37 رنز تک محدود کردیا۔ علیم ڈار کے فیصلے کیخلاف محمد رضوان نے اپیل کی اور تھرڈ امپائر نے کامران اکمل کو ایل بی ڈبلیو قرار دے دیا۔اپنا پہلا میچ کھیلنے والے نئے بلے باز ٹام کوہلر نے امام الحق کے ساتھ ملکر ٹیم کا سکور 134 رنز تک پہنچایا، اس موقع پر امام الحق 48 رنز بنا کر رن آو¿ٹ ہوگئے۔اس سے قبل پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے ٹاس جیت کر پہلے ملتان سلطانز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ملتان سلطانز نے بیٹنگ شروع کی تومحمد عرفان باو¿لنگ کے لیے آئے اور کرس لین کو حیدر علی کے ہاتھو سلپ پر کیچ کروادیا۔ محمد رضوان اور جیمز ونس نے 56 گیندوں پر 82 رنز بنائے، رضوان وقفے کے بعد عمران جونیئر کی پہلی گیند پر امام الحق کو کیچ دے بیٹھے۔ جیمزونس نے صہیب مقصود کے ساتھ مل کر اننگز آگے بڑھائی اور 39 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کی جو پی ایس ایل میں ان کی تیسری نصف سنچری ہے،صہیب مقصود 36 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئے جبکہ جیمز ونس 56 گیندوں پر 84 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئے جس میں 9 چوکے اور3 چھکے شامل تھے۔ملتان سلطانز نے مقررہ اوورز میں 193 رنز بنائے جو پی ایس ایل کے رواں سیزن کا ابتک کا سب سے بڑا ہدف ہے۔رائلی روسو 14 اور خوشدل شاہ نے 6 رنز بنائے۔ پشاور زلمی کی جانب سے ثاقب محمود نے 2 وکٹیں لیں۔