یوسف رضا گیلانی سے کوئی رابطہ نہیں ہوا، جہانگیر ترین

181

اسلام آباد( آن لائن) تحریک انصاف کے رہنما جہانگیرترین نے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے ساتھ رابطوں کی تردید کردی۔ اپنے ایک بیان میں انکا کہنا تھا کہ کل بھی تحریک انصاف کے ساتھ تھے اورآج بھی تحریک انصاف کے ساتھ ہیں۔ یوسف رضا گیلانی
سے رابطے یا ملاقات کی خبریں بے بنیاد ہیں، تحریک انصاف کے لیے میں نے ہمیشہ دل وجان سے محنت کی ہے اورمیں کل بھی تحریک انصاف کے ساتھ تھا، آج بھی تحریک انصاف کے ساتھ ہوں۔