ایران میں گرفتار 5شہریوں کے معاملے پر امریکا کے مذاکرات

108

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا نے ایران میں گرفتار کیے گئے اپنے 5 شہریوں کی وطن واپسی کے لیے ایرانی حکام کے ساتھ مذاکرات شروع کر دیے ہیں۔ خبر رساں اداروں کے مطابق امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلوان نے سی بی ایس نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صدر جو بائیڈن کی حکومت کی پہلی ترجیح امریکیوں کو محفوظ انداز میں وطن واپس لانا ہے اور ہم ن امریکی شہریوں کو یرغمال بنانے کے معاملے پر تہران حکومت سے مذاکرات کا آغاز کر دیا ہے۔