کراچی(نمائندہ خصوصی)جنوبی افریقا کے لیجنڈ بیٹسمین ہاشم آملہ نے کہا ہے کہ بطور بیٹنگ کوچ پشاور زلمی اپنی زمہ داریاں دوبارہ سنبھالنے پر خوشی ہے، زلمی پی ایس ایل سیزن 6 میں اچھی کارکردگی دکھانے کے لیے پرامیدہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کپتان وہاب ریاض، شعیب ملک، کامران اکمل اور روی بوپارہ جیسے تجربہ کار کھلاڑی زلمی ٹیم میں شامل ہیں جن کے تجربے سے ٹیم کو فائدہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس سینیئرز اور جونئیرز کا اچھا کمبی نیشن ہے، حیدر علی اور دیگر نوجوان کھلاڑی بھی باصلاحیت ہیں جن کے ساتھ کام کرکے کا اچھا لگ رہا ہے ۔ہاشم آملہ اس سے پہلے بھی پشاور زلمی میں اپنی ذمہ داریاں ادا کرچکے ہیں۔