بلوچستا ن سرحد پر ایرانی فورسز کی فائرنگ‘ 10افراد جاں بحق

251

کوئٹہ(آن لائن )بلوچستان کے سرحدی علاقے میں ایرانی فورسز کی فائرنگ سے 10افراد جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں،ایرانی فورسز پاسداران انقلاب کی فائرنگ سے10 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔فائرنگ کا واقعہ مشرقی و مغربی بلوچستان کے سرحدی علاقے حق آباد کے مقام پر پیش آیا ہے جس میں اب تک اطلاعات کے مطابق 10 افراد جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں زخمی و جاں بحق ہونے والوں میں اکثریت کا تعلق تیل کے کاروبار سے منسلک افراد سے ہے جاںبحق افراد میں سے ایک کی شناخت صاحب انس ولد رسول بخش کے نام سے ہوئی ہے۔ بتایا جارہا ہے گزشتہ روز ایرانی فورسزکی جانب سے تیل کا کاروبار کرنے والی گاڑیوں پہ اندھا دھند فائرنگ کی گئی ،فائرنگ کے واقعے کے بعد بارڈر کو مکمل طور پر بند کردیاگیا۔