شیخ رشید کی جنگ جیو دفتر پر حملے کی مذمت

192

اسلام آباد (صباح نیوز)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے جنگ جیو دفتر پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ایک بیان میں انہو ں نے کہا کہ صحافتی ادارے پر حملہ ایک بزدلانہ فعل ہے،امید ہے سندھ حکومت جنگ جیو کے دفتر کی حفاظت یقینی بنائے گی ،وزارت داخلہ ہر ممکن سپورٹ اور تعاون دے گی۔