پی ایس ایل 6:اسلام آباد کے ہاتھوں ملتان سلطانز کو شکست

229

کراچی (سید وزیر علی قادری) پی ایس ایل کے تیسرے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو3 وکٹوں سے ہرا دیا۔ فاتح ٹیم نے151 رنز کا ہدف6 گیند قبل7 وکٹوں پر حاصل کر لیا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے لوئس گریگری کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا انہوں نے49 رنز کی ناقابل شکست اننگز اور2 وکٹیں لے کر جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ فل سالٹ نے13 ‘کپتان شاداب خان 5 ‘الیکس ہیلزنے 29 رنز بنائے ‘آصف علی نے 9کو ‘ فہیم اشرف22 رنز بناسکے ۔74 رنز پر اسلام یونائٹیڈ کی6 وکٹیں گریں تو ملتان سلطانز کی فتح قریب نظر آرہی تھی مگر لوئس گریگری کی شاندار اننگز نے میچ کا پانسا پلٹ دیا۔ انہوں نے6 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے49 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح دلادی۔ملتان سلطانز کے کارلوس بریتھ ویٹ اور شاہد آفریدی نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ اس سے قبل ملتان سلطان کی اننگز میںکپتان محمد رضوان کے علاوہ ملتان سلطانز کا کوئی بھی بلے باز زیادہ دیر کریز پر نہ ٹھیر سکا، اوپنر کرس لین میچ کے دوسرے ہی اوور میں فہیم اشرف کی گیند پر آؤٹ ہوئے‘ دوسری وکٹ52 رنز پرگری ‘ جیمز ونس16 رنز بن کرگریگری کے ہاتھوں آؤٹ ہوگئے۔87 کے مجموعی اسکور پر رائیلی روسو 2 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 25 رنز بنا کر شاداب خان کی گیندپر آؤٹ ہوگئے۔ کارلوس بریتھ ویٹ نے ناٹ آؤٹ 22 رنز کی اننگز کھیلی۔ ملتان سلطانز نے مقررہ20 اوور میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز بنائے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی طرف سے ڈیبیو کرنے والے محمد وسیم جونیئر نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ لوئس گریگری نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔