تفتان (آن لائن) پاکستان اور ایران کے سرحدی شہر تفتان میں ایرانی سیکورٹی فورسز نے مزید 140 پاکستانی شہریوں کو ایران کے مختلف شہروں سے گرفتار کر کے راہداری گیٹ کے مقام پر تفتان لیویز انتظامیہ کے حوالے کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق غیر قانونی طریقے سے ایران جانے والے 140 پاکستانی باشندوں کو ایران کے سیکورٹی فورسز نے مختلف شہروں سے گرفتار کرلیا جوکہ بغیر سفری دستاویزات کے سفر کر رہے تھے، راہداری گیٹ کے مقام پر انچارج میر الہٰی بخش نوتیزئی کے حوالے کیا گیا ۔گرفتار قیدیوں میں خیبر پختون خوا9،پنجاب 126 ،سندھ 3، بلوچستان کے 8 شہری شامل تھے۔ لیویز ذرائع کے مطابق یہ تمام پاکستانی بہتر روزگار کے لیے ایران سے یورپ جانا چاہتے تھے، ابتدائی کارروائی کے بعد تمام گرفتار پاکستانیوں کو ایف آئی اے کے حوالے کر دیا گیا۔