کراچی پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن میں آج لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو شکست دیدی
کراچی نیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو چار وکٹوں سے شکست دے دی جبکہ پشاور زلمی نے قلندرز کو 141 رنز ٹارگٹ دیا تھا جو اس نے 18.4 اوورز میں مکمل کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور قلندرز کا آغاز کچھ اچھا نہ رہا اور ایک بعد دوسرا بلے باز ڈھیر ہوتا گیا لیکن محمد حفیظ نے وکٹ پر کھڑے رہ کر قلندرز کی کشتی کو ڈوبنے سے بچا لیا جبکہ راشد خان نے محمد حفیظ کے ساتھ اچھی پارٹنرشپ کھیلی اور وہ 15 گیندوں پر 27 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
Dayr aye, durust aye! @PeshawarZalmi finally get some momentum as Sherfane Rutherford brutalises one over the ropes!#HBLPSL6 | #MatchDikhao | #LQvPZ pic.twitter.com/0E4eZ23rBg
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 21, 2021
قلندرز کے اوپنر بلے بازوں سہیل اختر اور فخر زمان کو وہاب ریاض اور مجیب الرحمن نے پویلین لوٹنے پر مجبور کر دیا جبکہ سہیل اختر نے 14 رنز بنائے جبکہ فخر زمان بھی صرف 15 رنز ہی بنا سکے اور اسی طرح آغا سلمان بھی ابھی 21 رنز ہی بنا پائے تھے کہ عماد بٹ نے انہیں اپنا شکار بنایا اور بین ڈنک ڈولتی کشتی کو سہارا دینے آئے لیکن 22 رنز پر وہاب ریاض نے انہیں بولڈ کر دیا۔
سمت پٹیل بھی کوئی خاص کارکردگی دکھائے بغیر ثاقب محمود کے ہاتھوں کلین بولڈ ہوئے اور ڈیوڈ ویز ابھی سنبھل بھی نہ پائے تھے کہ ثاقب محمود نے انہیں بھی ایل بی ڈبلیو آؤٹ کر دیا۔
📰 Shaheen, Hafeez power Qalandars to four-wicket win.
Read: https://t.co/TjeofQT5Jx#MatchDikhao l #LQvPZ I #HBLPSL6— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 21, 2021
دوسری جانب آج ہونے والے میچ میں لاہور قلندرز کے بولرز نے پشاور زلمی کی بیٹنگ لائن کو ہلا کر رکھ دیا جبکہ اوپنر امام الحق میچ کی پہلی ہی گیند پر شاہین شاہ آفریدی کا شکار بن گئے جس کے بعد کامران اکمل بھی کچھ خاص نہ کر سکے اور پانچ رنز بنا کر سلمان مرزا کی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔
SAFE AS 🏡 🏚️@realshoaibmalik takes a steep swirling catch while @WahabViki pulls off the trending celebration this weekend!#HBLPSL6 | #MatchDikhao | #LQvPZ pic.twitter.com/16Mg81OLa5
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 21, 2021
اس سے اگلی ہی گیند پر سلمان مرزا نے حیدر علی کو بھی صفر پر پولین واپس روانہ کر دیا اور اس کے بعد شیعب ملک نے ٹیم کے سکور کو کچھ آگے بڑھایا لیکن وہ 26 رنز بنا کر ڈیوڈ ویسے کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔
یاد رہے گزشتہ روز پی ایس ایل کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب کے بعد دفاعی چیمپیئن کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دے کر ٹورنامنٹ کا آغاز شانداز فتح سے کیا تھا جبکہ کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو باآسانی 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔