کراچی (آن لائن )مرکزی اطلاعات سیکرٹری پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمت میں اضافے کی خبروں پر تشویش ہے، حکومت کے عوام دشمن فیصلوں کو مسترد کرتے ہیں۔ اپنے جاری بیان میں شازیہ مری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی ناکام اور نالائق حکومت غریب عوام کے اوپر مہنگائی کے بم گراتے جاررہی ہے اور ایک ہفتے میں 25 سے زائد اشیا خور و نوش کی قیمتوں میں اضافہ اور مہنگائی کی شرح میں 0.55 فیصد اضافہ کیا گیا ہے جو کہ قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نیازی کی پالیسیوں نے ملک کی معیشت کو تباہ کردیا ہے اور تباہی سرکار کی ناکام معاشی پالیسیوں، مہنگائی اور بی روزگاری سے عوام تنگ آ چکی ہے۔