بیرونی تجارت کےلیے آمد و رفت کو آسان بنائیںگے، شیخ رشید

370

تفتان (آن لائن )وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پاک ایران اور افغانستان بارڈر کو جدید ترین بنانے کے ساتھ ملکی تجارت کے فروغ اور لوگوں کی آمد ورفت کو مزید آسان بنائیں گے ، پاکستان اور ایران کے سرحدی باڑ پر باڑ لگانے کا کام 40 فیصد مکمل ہوچکا ہے جبکہ 928کلو میٹر بارڈر پر کام اسی سال دسمبر تک مکمل ہوجائے گا ۔ پاکستان کی داخلی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے تمام وسائل استعمال کررہے ہیں۔ وزیر داخلہ شیخ رشید احمد تربت سے بذریعہ یلی کاپٹر تفتان بارڈر پہنچے جہاں پر انہوں نے تفتان بارڈر پر پاکستان ایران کے درمیان تجارتی سامان کی ترسیل سے متعلق سہولیات کا جائزہ لیا ہے۔وزیر داخلہ شیخ رشید کو انتظامیہ کی جانب سے زائرین کی پاکستان اور ایران کے درمیان آمدورفت سے متعلق بریفنگ دی گئی ۔