ایران اور افغان سرحد پر باڑکا کام جون میں مکمل ہوجائیگا، شیخ رشید

170

گوادر (آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاک ایران سرحد پر باڑ لگانے کا کام 40 فیصد جبکہ افغانستان کے ساتھ سرحد پر 90 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے، رواں سال جون تک ایران اور افغانستان سے ساتھ بارڈز پر باڑ کا کام 100 فیصد مکمل ہوجائے گا، بارڈر مینجمنٹ کو جدید بنا رہے ہیں، ملک کی داخلہ سلامتی یقینی بنائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار وزیر داخلہ نے بلوچستان کے دورے کے موقع پر کیا۔ وزیر داخلہ نے گوادر، تربت، مند اور ریدیگ کے پاکستان، ایران سرحدی علاقوں کا فضائی معائنہ کیا اور بلوچستان میں حالیہ قائم رمدان۔ گبد پاکستان ایران ٹریڈ گیٹ وے کا دورہ کیا اور پاکستان و ایران کے درمیان تجارتی سامان کی ترسیل سے متعلق سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ ملکی تجارت کے فروغ اور لوگوں کی آمد و رفت کو آسان بنائیں گے۔