کورونا وبا سے مزید ایک ہزار 243 مریض صحت یاب

191

کراچی/ اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر +مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں مزید ایک ہزار 243 افراد نے کورونا وبا کو شکست دے دی، موذی وائرس سے صحتیاب ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 31 ہزار 840 ہوگئی۔این سی اوسی کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ایک دن کے دوران کورونا کے مزید 40 مریض زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 1245 کیس رپورٹ ہوئے۔ملک میں مجموعی اموات کی تعداد 12 ہزار527 جبکہ کورونا کیسز کی تعداد 5 لاکھ 68 ہزار 506 ہوگئی۔ملک بھرمیں گزشتہ روز 34 ہزار754 ٹیسٹ کیے گئے ۔ ادھر وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے جمعہ کو وزیراعلیٰ ہاؤس سے جاری ایک بیان میں بتایا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 9 مریض فوت ہوگئے اور ہلاکتوں کی تعداد 4276 ہوگئی ہے جبکہ 12205 ٹیسٹ کروانے سے 391 نئے کیسز سامنے آئے۔