وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے کہا ہے کہ سینیٹ میں اسلام آباد سے حفیظ شیخ کامیاب ہوں گے جب کہ خیبر پختونخوا اور دیگر صوبوں سے بھی پہلے سے زیادہ ووٹ لیں گے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ عوام سینیٹ کے الیکشن میں شفافیت کے قائل ہیں ہم نے ملک سے پیسے کی سیاست کو ختم کرنا ہے، پیسے کی سیاست کے خاتمے تک شفافیت نہیں آسکتی ہمارا مقصد الیکشن کمیشن کو مضبوط کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن سے قبل ہونےوالی خریدوفروخت جمہوریت کو کمزور کرتی ہے ضمنی الیکشن میں آنے والے نتائج کو کھلے دل سے قبول کریں گے اپوزیشن مسلسل این آر او کی خواہشمند ہے، بنیادی مقصد ہے ،ملک سے پیسے کی سیاست کو ختم کرنا ہے جب تک پیسے کی سیاست ختم نہیں ہوگی،اہل لوگ سامنے نہیں آئیں گے۔
شبلی فراز کا کہنا تھا کہ سینیٹ میں اسلام آباد سے حفیظ شیخ کامیاب ہوں گے جب کہ خیبر پختونخوا اور دیگر صوبوں سے بھی پہلے سے زیادہ ووٹ لیں گے۔