لاڑکانہ(نمائندہ جسارت) لاڑکانہ میں عدالتی حکم پر کینالوں کے قریب ناجائز تجاوزات کو مسمار کرنے کی مہم تیز کر دی گئی، اس سلسلے محکمہ اریگیشن کی زمین حمیر شاخ پر تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا جس کی قیادت محکمہ آبپاشی و ضلعی انتظامیہ کے افسران نے کی جہاں ہیوی مشینری کے ذریعے عملے کی جانب سے 8 گھروں کو مسمار کردیا۔اس موقع پر متاثرین ارباب لہر، خیر محمد، حاجی اسلام و دیگر کا کہنا تھا کہ ہم کئی سالوں حمیر شاخ پر آباد ہیں لیکن اچانک لاڑکانہ کی انتظامیہ اور محکمہ اریگیشن نے عملے کے ذریعے بغیر نوٹس دیے ہمارے گھروں کو مسمار کر کے بڑا نقصان کر دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ہم پہلے ہی غریب و مسکین لوگ ہیں اوپر سے ہمارے گھروں کو مسمار کر کے اور غربت میں مبتلا کر دیا کے بچوں کے لیے چھت بھی چھین لی گئی ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ عدالتی احکامات پر نظرثانی کرکے گھروں کو مسمار ہونے سے بچاکر مستقل طور پر گھروں کے مالکانہ حقوق دیے جائیں۔