کوئٹہ گلیڈی ایٹرزچھٹے ایڈیشن کے ٹائٹل کیلیے پرعزم

526

کراچی (اے پی پی) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ایچ بی ایل پی ایس ایل کی تاریخ میں کامیاب ترین ٹیم ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ اس نے ایونٹ کے ابتدائی دوایڈیشنزمیں رنرزاپ رہنے کے بعد سال 2019میں چمپئین بننے کا اعزاز حاصل کیا مگر ایڈیشن 2020 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم پلے آف مرحلے میں رسائی حاصل نہیں کرسکی تھی۔ یہ پہلا موقع تھا کہ جب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فینز، کوچز اور کھلاڑیوں کو شدید مایوسی کا سامنا کرنا پڑاتاہم بیس فرور ی سے شروع ہونے والے ایڈیشن 2021 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کوہیڈ کوچ معین خان اور کپتان سرفراز احمد کی خدمات حاضر ہیں۔ معین خان نہ صرف ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کو بخوبی سمجھتے ہیں بلکہ وہ اپنامفید تجربہ کھلاڑیوں کو منتقل کرنے کے بھی ماہر ہیں۔ وہ اپنے منصوبوں کی تکمیل میں بھی خاص عبور رکھتے ہیں۔ سرفراز احمد ٹی ٹونٹی کرکٹ فارمیٹ میں خود کو بہترین کپتان کے طور پر منوا چکے ہیں۔ بطور کپتان وہ اب تک 37 میں سے 29 میچزجیت چکے ہیں۔بیس فروری سے شروع ہونے والے ایونٹ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا سب سے اہم ہتھیار ’’یونیورس باس‘‘یعنی کرس گیل ثابت ہوں گے۔وہ کچھ میچز کے لیے فرنچائز کو دستیاب ہیں۔ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ان کا ایک اپنا اسٹائل ہے، وہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایسے تمام ریکارڈز بناچکے ہیں۔