ڈیل اسٹین کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ابتدائی 2 میچز میں دستیاب نہیں ہوں گے

302

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ڈیل اسٹین خاندانی مصروفیات کی وجہ سے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 6 کے ابتدائی 2 میچز کا حصہ نہیں ہوں گے۔ جنوبی افریقی فاسٹ بولر 22 فروری کو پاکستان پہنچیں گے، جس کے بعد وہ کوویڈ 19 ٹیسٹنگ اورضروری قرنطینہ کی مدت مکمل کرنے کے بعد اپنی فرنچائز کو دستیاب ہوں گے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ان کی جگہ نوجوان آلراؤنڈر حسان خان کو ابتدائی میچز کے لیے اسکواڈ میں شامل کرلیا ہے۔ ہر ٹیم کو ایچ بی ایل پی ایس ایل کے ڈرافٹ میں 2 سپلیمنٹری راؤنڈ پک لینے کا اختیار تھا۔یہ دونوں کھلاڑی یا تو مقامی کرکٹرز ہوسکتے تھے یا ان میں سے ایک غیرملکی اور ایک مقامی کھلاڑی ہوسکتا تھا۔ عاکف جاوید ابھی سرجری سے صحتیاب نہیں ہوسکے ۔