پی ڈی ایم سینیٹ انتخابات مشترکہ طور پر لڑیگی‘مولانا عبد الواسع

114

کو ئٹہ(نمائندہ جسارت) جمعیت علما اسلام بلوچستان کے امیر رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ سینیٹ انتخابات مشترکہ طور پر لڑیںگی، ضمنی انتخابات میںکا میا بی کے بعد اب سینیٹ انتخابات میں حکمرانوں کو شکست سے دوچار کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف وفود سے گفتگوکرتے ہوئے کیا ۔مولانا عبدالواسع نے کہا کہ 2018ء کے انتخابات میںعوام پر مسلط کردہ غیر منتخب نمائندوں سے ملک بحرانوں کا شکار ہے، 26مارچ کو ہونے والے لانگ مارچ کی تیاریاں تیز کی جائیں۔عبدالواسع نے کہا کہ جمعیت علما اسلام نے ہمیشہ شرعی نظام کے نفاذ،آئین و قانون کی بالادستی کے لیے اپنا کردار ادا کیا ہے، جب تک حکومت کا خاتمہ نہیں کیا جاتا اس وقت خاموش نہیں رہیں گے۔