اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کی نشست پر امیدواروں کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل ہوگیا،ریٹرننگ آفیسر نے اسکروٹنی کے بعد امیدواروں کی فہرست جاری کردی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ریٹرننگ آفیسر نے امیدواروں کی فہرست جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسکروٹنی کے بعد 9امیدوار میدان میں ہیں، جن میں جنرل نشست پر عبدالحفیظ ، طارق فضل چوہدری، سید علی بخاری امیدوار ہیں۔
ریٹرننگ آفیسر کا کہنا تھا کہ سینیٹ کے الیکشن میں جنرل نشست پر یوسف رضا گیلانی اور فرید رحمن بھی امیدوار وں میں شامل ہیں، خواتین کی نشست پر فوزیہ ارشد، فرزانہ کوثر ، فرح ناز اور منیرہ جاوید امیدوار ہیں۔