لاڑکانہ ،کورونا سے بچائو کیلیے ویکسینیشن کا عمل شروع

115

لاڑکانہ(نمائندہ جسارت) اندرون سندھ کورونا سے بچاؤ کیلیے ویکسی نیشن کا عمل شروع کیا گیا، گزشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی ممبر، سابق سفیر اور نامور وکیل عبدالرزاق سومرو نے ایم ایس چانڈکا اسپتال ڈاکٹر ارشاد کاظمی و دیگر کے ہمراہ کورونا ہائی ڈپینڈینسی وارڈ ویکسی نیشن مہم کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر فرمان ابڑو کا کہنا تھا کہ چانڈکا اسپتال کے شعبہ امراض جلد میں قائم ویکسی نیشن وارڈ میں فرنٹ لائن ورکرز کو ویکسینیشن کی جا رہی ہے، پہلے مرحلے میں پی ایم اے کے سیکرٹری جنرل سینئر ڈاکٹر گلزار تنیو کو کروونا ویکسین کا ڈوز لگایا گیا، پہلے مرحلے میں کورونا سے بچاؤ کی ویکسین کے پچیس سو ڈوز موصول ہوئے ہیں، این سی او سی سے تصدیق شدہ فرنٹ لائن ورکرز کو ڈوز دیے جا رہے ہیں، دوسری جانب چانڈکا میڈیکل کالیج اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ارشاد کاظمی کا ویکسینیشن عمل کا معائنہ، وارڈ کا دورہ بھی کیا۔