میلبورن (جسارت نیوز)جمہوریہ چیک کی ٹینس اسٹارکرولینا موچووا آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورانامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔ انہوں نے آسٹریلیا کی ٹاپ سیڈڈ ٹینس اسٹار ایشلی بارٹی کو ویمنز سنگلز کوارٹر فائنل میچ میں اپ سیٹ شکست دیکر میگا ایونٹ سے باہر کر دیا۔ کرولینا موجووا کا سیمی فائنل میں آج جمعرات کو امریکی ٹینس اسٹار جینیفر بریڈی سے ہوگا۔ کرولینا موچووا کی اس فتح کے بعد ایشلی بارٹی کا آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیتنے کا خواب بھی چکناچور ہوگیا ہے ۔بدھ کو آسٹریلیا کے مشہور شہر میلبورن میں کھیلے گئے میگا ایونٹ کے ویمنز سنگلز کوارٹر فائنل میچ میں کرولینا موچووا نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے میزبان ٹاپ سیڈڈ ایشلی بارٹی کو اپ سیٹ شکست دیکر نہ صرف میگا ایونٹ کا سیمی فائنل میچ کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا ۔