میلبورن(جسارت نیوز)امریکاکے ٹینس ا سٹار راجیو رام اور ان کے برطانوی جوڑی دار جو سیلسبری پہلے گرینڈ سلام آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے ۔ انہوں نے کوارٹر فائنل میچ میں آسٹریا کے فلپ اوسوالڈ اور ان کے نیوزی لینڈ کے جوڑی دار مارکوس ڈینیل کو شکست دیکر میگا ایونٹ سے باہر کر دیا۔ بدھ کو آسٹریلیا کے مشہور شہر میلبورن میںکھیلے گئے مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میچ میں امریکا کے راجیو رام اور ان کے برطانوی جوڑی دار جو سیلسبری نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئیحریف آسٹریا کے فلپ اوسوالڈ اور ان کے نیوزی لینڈ کے جوڑی دار مارکوس ڈینیل کو ا سٹریٹ سیٹس میں 6-7(6-8) اور2-6سے شکست دیکر میگا ایونٹ کے سیمی فائنل مرحلے تک رسائی حاصل کرلی۔