پاکستان کو اسکواش میں اپناکھویامقام واپس دلانا ہدف ہے، پرنس آغا عمر

100

ملتان (جسارت نیوز)بلوچستان انٹرنیشنل اسکواش لیگ 4کامیلہ عالمی کھلاڑیوں کے ساتھ پوری آب وتاب کے سے جاری ہے ۔میچ کے فائنل میں وزیراعلی پلوچستان کی آمدمتوقع ہے ۔بیرون ممالک سے آئے ہوئے مہمانوں اورکھلاڑیوں کودمدمہ اورقلعہ کہنہ قاسم باغ کے علاوہ مزارات پرحاضری کے لئے تزئین وآرائش کاعمل جاری ہے۔ محکمہ ا سمال انڈسٹریز ،صنعت زار ،اوقاف اورمحکمہ آثار قدیمہ نے بھی اپنی اپنی تیاریاں مکمل کرلی ہیں ۔بلوچستان انٹرنیشنل ا سکواش لیگ کے چیئرمین پرنس آغاعمر احمدزئی نے ملتان کے بارے میں گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ جنوبی پنجاب کے لوگ بہت ملنساراوریہاں کی زبان بہت مٹھاس رکھتی ہے۔ انٹرنیشنل اسکواش لیگ سے اس خطہ میں کھیلوں کو فروغ ملے گا۔ پاکستان کو اسکواش میں اپناکھویا ہوا مقام واپس دلانابلوچستان انٹرنیشنل اسکواش لیگ کااصل حدف ہے ۔اس کے علاوہ ہم نے دنیا کویہ پیغام بھی دیناہے کہ پاکستان ایک پرامن اورامن پسند لوگوں کاملک ہے ہمارا پیغام محبت ہے جہاں تک پہنچے اسکواش لیگ کے بہترین انتظامات کرنے پرمقامی انتظامیہ کابہت شکریہ اد ا کرتے ہیں۔