بھارت: آزادی کے بعد پہلی خاتون کو پھانسی کی سزا

1112

اتر پردیش: شبنم نامی خاتون کو قتل کرنے کے جرم میں سزائے پھانسی سنائی جاچکی ہے تاہم ابھی تک سزا کی تاریخ مقرر نہیں کی گئی۔

غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق امروہا میں شبنم نے اپنے دوست لڑکے کے ساتھ مل کر اپنے ہی خاندان کے 7 افراد کو کلہاڑی سے مار کر بےدردی سے قتل کیا تھا جس کے جرم میں سپریم کورٹ نے شبنم کو سزائے موت سنائی ہے۔

شبنم نے سپریم کورٹ اور صدر مودی سے رحم کی درخواست بھی کی جسے دونوں اطراف سے مسترد کردیا گیا ہے۔ ہندوستان کی آزادی کے بعد یہ پہلا موقع ہوگا کسی خاتون کو پھانسی کی سزا دی جائیگی۔