لاڑکانہ، گٹر میں گرنے سے بچی کی ہلاکت، ڈی سی کی رپورٹ مسترد

223

کراچی(نمائندہ جسارت)چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ احمد علی ایم شیخنے لاڑکانہ میں گٹر کے مین ہول میں گر کر کمسن بچی مدیحہ کی ہلاکت کے ازخود نوٹس کیس میں ایف آئی اے کو لاڑکانہ میں 2020ءمیں سیوریج سسٹم کے بجٹ کے استعمال سے متعلق تحقیقات کا حکم دے دیا۔سماعت کے موقع پر3 ٹھیکیداروں نے حلف نامے جمع کرائے جس میں کہا گیا تھاکہ اگر مین ہولز کا کام غیر تسلی بخش ہے تو دوبارہ کام کرانے کی لیے تیار ہیں، عدالت نے اظہار حیرت کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ جب کام مکمل اور تسلی بخش ہے تو پھر دوبارہ کام کرنے پیشکش کیوں؟اس بیان حلفی کا مقصد کچھ اور ہے ۔ عدالت نے ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ اور لاڑکانہ میونسپل انتظامیہ کی سرزنش کرتے ہوئے رپورٹ مسترد اور سماعت 23فروری تک ملتوی کردی ۔