لاہور (نمائندہ جسارت) مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن (ر) محمد صفدر نے کہا ہے کہ میں سپریم کورٹ کی بنائی گئی جے آئی ٹی کے روبرو اثاثے بتا چکا ہوں، کیا سپریم کورٹ سے اوپر بھی کوئی ادارہ ہے ،یہ اب کفن سے متعلق بھی پوچھنے لگ گئے ہیں،جو بیرون ممالک سے محنت مزدوری کر کے پیسے بھیج رہے ہیں ان کو بھی ڈرا رہے ہےں ،مجھ سے پوچھتے ہیںکہ میراذریعہ آمدن کیا ہے ،فیلڈ مارشل کی اولا بتا دے کہ اس کے آباﺅاجداد کے اثاثے کتنے ہیں۔ عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن (ر) محمدصفدر نے کہا کہ ترقی کرنا ہر ایک کا حق ہے،میں تو 300 سال پیچھے کا ریکارڈ دے رہا ہوں ،یہ مجھے نااہل قرار دینا چاہتے ہیں ،میںپاکستان کے لیے اہل ہوں ۔