بلوچستان مسئلے کا حل لاپتا افراد کی بازیابی ہے، اختر مینگل

137

کوئٹہ (آن لائن) بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل نے کہا ہے کہ جب تک ملکی حکمران اور اسٹیبلشمنٹ لاپتا افراد کے مسئلے کو حل نہیں کرتے بلوچستان کا مسئلہ حل نہیں ہوسکتا، اگر طالبان سے بات چیت ترجیح ہوسکتی ہے تو لاپتا افراد کی واپسی اور بیرون ملک مقیم بلوچوں سے بات چیت کیوں نہیں ہوسکتی؟ اپنے ٹوئٹر پیغام میں اخترجان مینگل نے کہا کہ لاپتا افراد کے معاملے پر پارلیمنٹ میں آواز بلند کی بلکہ تحریری طور پر مسئلے کا حل دیا لیکن اب تک مسئلہ جوں کا توں ہے اور پھر بھی ہم ہی غدار ہیں، ظلم ظلم ہے چاہے وہ کسی پر بھی ہو لاپتا افراد سے متعلق بل محدود نہیں کریں گے۔ بدقسمتی سے ہمارے پاس نمائندگی کی تعداد کم ہے، لیکن ہر لاپتا شخص کے ساتھ برابر کھڑے ہیں چاہے وہ کسی بھی علاقے سے ہو۔