آئی ایم ایف نے پاکستان کا قرض پروگرام بحال کردیا

596

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)  نے پاکستان کا قرض پروگرام بحال کردیا،آئی ایم ایف اور پاکستان میں 6ارب ڈالر قرضے کے جائز ہ امور پر مذاکرات مکمل ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ  آئی ایم ایف سے مذاکرات کے بعد پاکستان کو 500ملین ڈالر کی قسط کے اجراء کی راہ ہموار ہوگئی،کورونا کے باعث آئی ایم ایف کے ساتھ قرضے کے جائزہ امور تعطل کے شکار تھے۔

آئی ایم ایف نے 39ماہ کے پروگرام کے تحت 6ارب ڈالر قرضے کا اعلان کیا تھا،500ملین ڈالر کی حتمی منظوری آئی ایم ایف ایگزیکٹوبورڈ دے گا،رواں مالی سال کے دوران پاکستان کی معیشت 1.5فیصد رہے گی،پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے حوالے سے نمایاں پیش رفت کی۔

اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ پاکستان قرض پروگرام کے دیگر اہداف حاصل کرنے کی کوشش کررہا ہے، حکومت نیپرا کی خود مختاری کیلئے قوانین تبدیل کررہی ہے جبکہ حکومت اسٹیٹ بینک کی خودمختاری کیلئے بھی قانون سازی کررہی ہے۔

اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ حکومت نے دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کیلئے اقدامات کیے ہیں، پاکستان کی جانب سے سرکاری اداروں کے نقصانات کو کم کرنے کیلئے قانون سازی کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔