اسلام آباد: سی کیٹیگری والے ممالک سے آنے والے مسافروں کے لیے ڈیجیٹل ٹوکن سسٹم متعارف کرادیا گیا۔
سول ایوی ایشن کے مطابق ڈیجیٹل ٹوکن سسٹم سے مسافروں کا کورونا وائرس ٹیسٹ لینے کے عمل میں آسانی ہوگی۔
سی اے اے کے مطابق سی کیٹیگری والے ممالک سے روزانہ ایک ہزار مسافر اسلام آباد آرہے ہیں۔ مسافروں کو درپیش مشکلات کے حل کے لیے ڈیجیٹل ٹوکن سسٹم نصب کیا۔
سی کیٹیگری میں برطانیہ، ساؤتھ افریقہ، برازیل، پرتگال اور ہالینڈ شامل ہے۔ اسلام آباد ایئرپورٹ پر ڈیجیٹل ٹوکن سسٹم نصب کر دیا گیا۔