“بار کونسل اور سپریم کورٹ بار سیاسی جماعتوں کی آلہ کار نہ بنیں”

510

اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری کا کہنا ہے کہ پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار سیاسی جماعتوں کی آلہ کار نہ بنیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ بار سیاسی جماعتوں کی رہنمائی کا فریضہ ادا کریں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ وکلا کی نمائندگی مذاق بن گئ ہے۔ بار ایسوسی ایشنز صورتحال کا نوٹس لیں اور آئین و قانون کو ایجنڈا بنائیں۔

فواد چودھری نے کہا کہ کسی جج اور سیاسی جماعت کا ایجنڈا بار کا ایجنڈا نہیں ہے۔