لاہورہائی کورٹ، رانا ثنا اللہ کی نااہلی کے لیے درخواست دائر

82

لاہور (آن لائن) لاہورہائی کورٹ مےں مسلم لےگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ کی نااہلی کے لیے درخواست دائر کردی گئی ۔ دائر درخواست میں وفاقی حکومت، الیکشن کمےشن اوررانا ثنا اللہ کو فریق بنایا گیا۔ درخواست گزار نے موقف اختےار کےا کہ رانا ثنا اللہ نے کاغذات نامزدگی میں اثاثوں کا ذکر نہےں کیا، رانا ثنا اللہ نے کاغذات نامزدگی میں فارم ہاﺅس، پلازہ، مکانات اور دفتر کا
ذکر نہیں کیا، رانا ثنا اللہ آئین کے آرٹیکل 62 کی شق 1 ایف پر پورے نہیں اترتے۔ عدالت سے استدعا ہے کہ عدالت رانا ثنا اللہ سے کاغذات نامزدگی میں اثاثے چھپانے کی وجوہات طلب کرے اوررانا ثنا اللہ کو غلط بیانی اور اثاثے ظاہر ناں کرنے پر نااہل قرار دے۔
رانا ثنا اللہ