سکھر (نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی پاکستان کی مرکزی تربیت گاہ میں شرکت کے لیے جانیوالے سندھ کے وفد نے نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ وفد میں صوبائی رہنماءعبدالحفیظ بجارانی، مولانا حزب اللہ جکھرو، امیر ضلع سکھر ایڈووکیٹ سلطان لاشاری و دیگر شامل تھے۔ لیاقت بلوچ نے تنظیمی کام کو مزید مو¿ثر بنانے اور فروغ کے لیے وفد کو ہدایات دیں۔