سکھر ،قتل میں ملوث ملزمان کی ضمانت مسترد ،گرفتار کے احکامات

219

سکھر( نمائندہ جسارت)یک سال قبل صالح پٹ میں قتل کا معا ملہ، سندھ ہا ئی کورٹ سکھر بینچ نے ضمانت مسترد ہونے پر ملزمان کو گرفتار کرنے کے احکامات جاری کردیے،پولیس نے تینوں ملزمان کو عدالت سے حراست میں لے لیا۔ ملزمان ضمانت پر رہا تھے، عدالت نے دوران سماعت ملزمان کی ضمانت مسترد کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرنے کے احکامات جاری کردیے، جس کے بعد ضلعی پولیس نے تینوں ملزمان کو حراست میں لے لیا۔