کندھکوٹ (نمائندہ جسارت )کندھکوٹ میں سندھ کی بڑی پارٹی کے طرف سے کندھکوٹ گھوٹکی پل کے تعمیراتی کام میں علاقہ مکینوں کو روزگار فراہم نہ کرنے کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر آفس کے مین گیٹ پر علامتی بوک ہڑتال کا کیمپ منعقد کیا گیا۔ کندھکوٹ اور گھوٹکی کو ملانے والے پل پر تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے لیکن اس میں جو لیبر کام کر رہی ہے وہ کشمورضلعے تو کیا لیکن پاکستان کے اور صوبوں کے شہروں سے ہے۔ اس حوالے سے سندھ کی بڑی سیاسی پارٹی سندھ ترقی پسند پارٹی کے ڈسٹرکٹ کے قائدین کی جانب سے دو روزہ علامتی بھوک ہڑتال کا کیمپ ڈپٹی کمشنر آفس سے کے مین گیٹ پر لگایا گیا ہے جس میں بڑی تعداد میں قائدین اور کارکنان نے شرکت کی۔ انہوں مزید کہا کہ جب تک علاقے کے لوگوں کو سچل کمپنی کی طرف سے روزگار مہیا نہیں کیا جائے گا اس وقت تک ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔ پہلے ہی ہمارے ڈسٹرکٹ کے لوگوں کو نظر انداز کر کے انہیں بیروزگار کیا گیا ہے اب اپنے لوگوں کے حقوق کے لیے خون کا ایک ایک قطرہ قطرہ دیں گے لیکن خاموشی اختیار نہیں کریں گے۔ ہمارے لوگوں کو روزگار فراہم نہیں کیا گیا تو سندھ بھر میں احتجاج کا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔