افغان ایران سرحد پر ٹینکروں میںلگی آگ 28 گھنٹے بعد بجھا دی گئی

264
ہرات (افغانستان): آتش زدگی کا شکار ہونے والے ٹینکر اور گاڑیاں ملبے میں تبدیل ہوگئی ہیں

کابل (انٹرنیشنل ڈیسک) افغان ایران سرحد پر تیل اور گیس کے ٹینکروں میں لگنے والی آگ بالآخر 28 گھنٹے کی تگ و دو کے بعد بجھا دی گئی۔ خبر رساں اداروں کے طابق اتوار کے روز ایک دھماکے سے بہت بڑے پیمانے پر لگنے والی آگ سے سیکڑوں ٹرک اور کنٹینر خاکستر ہو گئے تھے، جس سے لاکھوں ڈالر کا نقصان ہو چکا ہے۔ کسٹم حکام کے مطابق صوبہ ہرات کی اسلام قلعہ نامی سرحدی گزر گاہ میں یہ حادثہ ایک تیل سے لدے ٹرک میں دھماکے سے ہوا، اس کے بعد آگ جلد ہی تیل اور گیس سے لدے دیگر 500 ٹرکوں تک پھیل گئی۔ حادثے میں 17 افراد زخمی ہوئے، تاہم ہلاکتوں کی کوئی اطلاع سامنے نہیں آئی۔