ٹھٹھہ واٹر سپلائی اسکیم کا ٹھیکا‘فاروق ایچ نائیک پیش نہ ہو سکے

121

اسلام آباد( آن لائن )احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان کی عدالت میں زیر سماعت جعلی اکاؤنٹس کے ٹھٹھہ واٹر سپلائی اسکیم کا ٹھیکا ہریش کمپنی کو دینے سے متعلق ریفرنس کی سماعت ملتوی کردی گئی۔ اعجاز احمد خان، آصف زرداری و دیگر کے خلاف کیس پر سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر عرفان بھولا اور نیب کے گواہ ذوالفقار علی گوپانگ عدالت کے روبرو پیش ہوئے جبکہ سابق صدر آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک عدالت عظمیٰ میں مصروفیت کے باعث پیش نہ ہو سکے اور دیگر ملزمان کے وکلا ہڑتال کے باعث عدالت میں پیش نہ ہوئے۔ عدالت نے سابق صدر اور عبدالغنی مجید کی حاضری سے استثنا کی درخواست منظورکرلی۔ اس موقع پر معاون وکیل عبدالرفع کی جانب سے سماعت ملتوی کرنے کی استدعاکی گئی، جس پر عدالت نے کیس کی سماعت22 فروری تک ملتوی کردی۔