چیئرمین نیب کے گریبان پر ضرور ہاتھ ڈالوں گا‘ شاہد خاقان

219

اسلام آباد (صباح نیوز) ن لیگ کے رہنما و سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ میں چیئرمین نیب کے گریبان پرضرور ہاتھ ڈالوں گا‘ اگر اس دنیا میں موقع نہ ملا تو اگلے جہاں ضرور ایسا کروں گا جس دن چیئرمین نیب نے عہدہ چھوڑا اس دن بات ہوگی‘ عمران خان کو بدلنے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا‘ سسٹم بدلناہوگا ‘ہم سسٹم بدلنے کی بات کرتے ہیں‘ فوج کو سیاست سے نکلنا پڑے گا۔ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جسٹس(ر) جاوید اقبال کو چیئرمین نیب بنانے کی مجھ سے بہت بڑی غلطی ہوئی ہے میں نے تو یہ سوچ کر بنایا کہ وہ عدالت عظمیٰ کے جج تھے‘ مجھے نہیں پتا تھا ان کو آئین و قانون کا کچھ پتا نہیں۔ اختیارات نہ ہونے کے باعث اس ملک کے مسائل کا حل سیاستدانوں کے پاس نہیں کیونکہ اختیارات فوج کے پاس ہیں‘ فوج کو سیاست سے نکلنا پڑے گا۔