کوئٹہ: دہشت گردوں کا ایف سی چیک پوسٹ پر حملہ، اہلکار شہید

135

کوئٹہ(صباح نیوز) بلوچستان کے ضلع کیچ میں ایف سی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں ایک اہلکار شہید ہوگیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع کیچ کے علاقے ہوشاب کے قریب قومی شاہراہ کی حفاظت کے لیے قائم فرنٹیئر کور بلوچستان کی چوکی پر دہشت گردوں نے حملہ کیا۔ فائرنگ سے سپاہی اسد مہدی شہید ہوگیااور حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملہ ملک دشمن عناصر کا بزدلانہ عمل ہے اور ملوث افراد کو عبرت کا نشان بنایا جائے گا۔