لانگ مارچ کیلئے ہم رکاوٹیں توڑ کربھی اسلام آبادپہنچیں گے،مولانا فضل الرحمن

390

تونسہ: جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ لانگ مارچ کیلئے ہم رکاوٹیں توڑ کربھی اسلام آباد پہنچیں گے، اسلام آباد جانے سے روکا گیا تو ہمارا رخ راولپنڈی کی جانب ہوگا۔

تونسہ شریف میں مدرسہ مدینتہ العلوم کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں سربراہ پی ڈی ایم مولانافضل الرحمان نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ آئین کے مطابق تمام اداروں کے کام کرنے کا مطالبہ کیا، لانگ مارچ کے لیے ہم رکاوٹیں توڑ کر بھی اسلام آباد پہنچیں گے۔ اسلام آباد جانے سے روکا گیا تو ہمارا رخ راولپنڈی کی جانب ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ کے باوجود حکومت نہیں جاتی تو پھر بھی پوری قوت سے تحریک کوجاری رکھیں گے، ہماری آمد پر بغیر اطلاع دیے ہزاروں کارکن اکھٹے ہوسکتے ہیں، تحریکوں میں جذبے لڑتے ہیں وسائل نہیں۔ ہم حکومت کے تمام ہتھکنڈے ناکام بنادیں گے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پی ڈی ایم کا مستقبل ہمیں شاندار نظر آرہا ہے، پی ڈی ایم کا اتحاد انتخابات کیلئے نہیں لیکن یہ خارج از امکان بھی نہیں، یوسف گیلانی پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار ہیں، پی ٹی آئی کی حکومت ہونے کے باوجود بھی ان کے اپنے اراکین ان کے ساتھ نہیں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عثمان بزدار سے ہمارا کوئی اختلاف نہیں لیکن الیکشن میں دھاندلی ہوئی ہے، پنجاب کے ملازمین جب بھی آوازٹھائیں گے ہم ساتھ دیں گے۔