نوابشاہ (سٹی رپورٹر) ضلع شہید بے نظیر آباد میں پنجاب کے رہائشی طلبہ وطالبات کے نوابشاہ کے بنائے گئے جعلی ڈومیسائل رد کرنے کے بعد ڈپٹی کمشنر شہید بینظیر آباد مزید جعلی ڈومیسائل کی انکوائری کے لیے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون نواب شاہ، دوڑ، قاضی احمد اور سکرنڈ کے چاروں اسسٹنٹ کمشنرز، ڈپٹی ڈائریکٹر نادرا شہید بینظیر آباد اور مذکورہ تعلقوں کے مختارکار پر مشتمل انکوائری کمیٹی قائم کرنے کے لیے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جوکہ ضلع میں بنائے گئے جعلی ڈومیسائل کی انکوائری کرکے ڈپٹی کمشنر کو رپورٹ کرے گی۔