سکھر (نمائندہ جسارت) انسداد دہشت گردی عدالت سکھر میں جے یو آئی کے مقتول رہنماء سابق سینیٹر ڈاکٹر خالد محمود سومرو قتل کیس کی سماعت ہوئی،اے ٹی سی کورٹ کے جج آنند رام ڈی سائرانی نے قتل کیس کی سماعت کی۔ سرکاری گواہوں کے بیان ریکارڈ نہ ہوسکے، ملزمان فریق کے وکلا کی غیر موجودگی کے باعث اگلی سماعت 20 فروری تک ملتوی کردی گئی، عدالت میں فریادی فریق کی جانب سے طارق سومرو، وکیل اطہر عباس سولنگی، سید حماد اللہ شاہ، حافظ عبدالحمید مہر و دیگر پیش ہوئے، عدالت میں ملزمان فریق کے وکلا کی غیر موجودگی کے باعث سرکاری گواہوں کے بیان ریکارڈ نہ ہوسکے۔ عدالت نے قتل کیس کی سماعت کارروائی کے بغیر 20 فروری تک ملتوی کردی گئی، 6 سال قبل علامہ ڈاکٹر خالد محمود سومرو رحہ کو سکھر مسجد میں دوران نماز فائرنگ کرکے شہید کردیا گیا تھا۔