سکھر، چھے افراد کے قتل کیس میں ملزمان کو چھے چھے مرتبہ عمر قید

195

سکھر (نمائندہ جسارت) انسداد دہشت گردی کی عدالت سکھر نے چھے افراد کے قتل کیس میں ملزمان کو چھے چھے مرتبہ عمر قید کی سزا، انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر دو نے فیصلہ سنا دیا، ملزمان پر جرم ثابت ہونے پر عدالت ملزمان کو سزا سنائی گئی۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج آنند کمار نے فیصلہ سنایا، ملزمان طلب، غلام محمد اور نسیم ناریجو کو سزا سنائی گئی، ملزمان کو چھے چھے مرتبہ عمر قید کے ساتھ ایک ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا، ملزمان پر 27 اگست 2012ء میں خیر پور کے تھانہ عبدالرحمن انڑ میں قتل کا مقدمہ درج ہوا تھا، سزا پانے والے تین ملزمان کے علاوہ 36 مفرور ملزمان بھی شامل تھے، مفرورملزمان میں بدنام زمانہ ڈاکو شامل ہیں، مقتولین میں سجاد علی، وحید، زین الدین ، منور اور احسان اللہ عباسی شامل ہیں جبکہ واقعے میں دو افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔