نوابشاہ، کائنات جمالی مقدمے میں نامزد ملزمان کو عدالتی نوٹس

156

نوابشاہ (سٹی رپورٹر) کچھ عرصہ قبل ڈاکٹروں کی غفلت کے باعث فوت ہونے والی کائنات جمالی مقدمے میں نامزد ملزمان ڈاکٹرز کیخلاف عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے 16 مارچ کو پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔ واضح رہے کہ مقتولہ کے شوہر منظور علی جمالی نے درخواست ہائی کورٹ حیدرآباد میں داخل کی تھی، جبکہ مقدمے کی ایف آئی آر تھانہ ایئر پورٹ پر داخل ہے، جبکہ ڈاکٹر عابدہ پروین میمن اور ڈاکٹر عنایت اللہ ڈاہری نے نوابشاہ کی عدالت سے گرفتاری سے قبل ہی ضمانت لے لی تھی۔ اس موقع پر فریادی کے وکیل محمد بخش جمالی نے عدالت کو بتایا کہ پی ایم ڈی سی نے کسی بھی ایم بی بی ایس ڈاکٹر کو یہ اختیار ہرگز نہیں دیا کہ وہ میجر آپریشن کرے۔ مذکورہ ڈاکٹر ناتجربہ کار ہیں، جن کی غفلت کی وجہ سے کائنات جمالی کی موت واقعہ ہوئی، جس پر عدالت نے ڈاکٹرز کیخلاف نوٹس جاری کرتے ہوئے 16 مارچ کو پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔