سانحہ میہڑ کیس کی سماعت ماڈل کرمنل ٹرائل کورٹ دادو میں ہوئی، فریقین پیش

96

دادو (نمائندہ جسارت) سانحہ میہڑ کیس کی سماعت ماڈل کرمنل ٹرائل کورٹ دادو میں ہوئی، مدعی ام رباب چانڈیو جبکہ ملزم فریق کے رکن سندھ اسمبلی سردار خان چانڈیو بھی پیش ہوئے، ام رباب چانڈیو کے تین اہل خانہ قتل کیس کی سماعت کے دوران عدالت میں پولیس اور رینجرز کی جانب سے سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔ ملزم فریق کا وکیل نا آنے کے باعث عدالت نے کیس کی سماعت 27 فروری تک ملتوی کردی۔ ام رباب چانڈیو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکی ملزم سردار کیس نہیں چلانا چاہتے، کیس چلایا جائے اور فیصلہ دیا جائے۔