سعودی حکومت نے حج کے حوالے سے تاحال کچھ نہیں بتایا، وزیر مذہبی امور

398

اوکاڑہ کینٹ (آن لائن)وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے کہا ہے کہ سعودی حکومت نے ابھی تک نہیں بتایا کہ حج معمول کے مطابق ہو گا یا کورونا ایس اوپیز کے تحت ہوگا۔معمول کے مطابق حج ہوتا تو نومبر میں ہمارا ان سے ایم او یو ہوجاتا،سعودی حکومت سے مسلسل رابطے میں ہیں ،کہتے ہیں کہ انتظار کریں۔حج اگر کورونا ویکسین کے تحت ہوا تو ہم اس کے لیے تیار ہیں،حجاج کی ویکسی نیشن کریںگے ۔انڈیا سمیت دنیا کے کسی ملک کے ساتھ سعودی حکومت کا ایم او یو سائن نہیں ہوا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ اشرف المدارس اوکاڑہ میں میڈیا سے بات سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مولانا ہر معاملے کو سیاسی اور متنازع بناتے ہیں،مدراس کاجو فیصلہ ہوا ہے وہ 40سال سے پینڈنگ تھا ،حکومت نے جو قواعد ضوابط بنائے ہیں ان پر جو پورا اترے گا اسے ڈگری مل جائے گی یہ مدارس اور حکومت کے حق میں ہے ۔انہوں نے کہا کہ این او آراو کے علاوہ ہر مفاہمت کے لیے تیار ہیں۔مفتی نہ سرکاری خطاب ہے نہ سرکار دیتی ہے،عبد القوی مفتی عوامی اعزاز سے محروم ہو چکے ہیں۔ویڈیو اسیکنڈل کے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ویڈیو ا سکینڈل میں ملوث لوگوں کے پاس اسد قیصر اور پرویز خٹک کے بارے میں ثبوت ہیں تو سامنے لائیں ، ویڈیو اسکینڈل میں سامنے آنے والے لوگ اپنے گندے ہاتھ ا سپیکر قومی اسمبلی اور وزیر دفاع جیسے شرفا پر ڈال رہے ہیں۔